عابد چورھری: شاد باغ پولیس نے کارروائی کر کے3رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکل غیر قانونی اسلحہ اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزمان کی پولیس کے ساتھ مزاحمت کی،ملزمان نے ہنجروال ،کینٹ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں سلطان،ارشاد اور سہیل شامل ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے۔