راودلشاد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما جاوید بدر کا نواز شریف کے نام کُھلا خط، پی ٹی آئی کے سابق جاوید بدر نےنواز شریف سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق خط کے متن میں لکھا کہ ’ نوازشریف سے اپنی گستاخیوں ،الزام درازی پر معافی مانگتا ہوں،آپ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔
جاوید بدر نےخط میں لکھا کہ ’امید ہے آپ میری غلطیوں کو نادانی سمجھ کر معافی کر دیں گے،یہ خط کسی دباؤ یا لالچ نہیں ،اپنے ضمیر کی آواز پر لکھ رہا ہوں‘، ’پاکستان میں استحکام پیدا کرنے پر اور آپ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ زندگی میں کبھی ملاقات ہوئی تو آپ کے سامنے غلطیوں کا اعتراف کرونگا۔