ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے زخمی اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید 37لاکھ فنڈز جاری

پنجاب پولیس کے زخمی اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید 37لاکھ فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس کے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے ،بحالی کا مشن، آئی جی پنجاب نے زخمی بہادر جانبازوں کے علاج کیلئے مزید 37لاکھ فنڈز جاری کر دئیے۔

تفصیلات کےمطابق زخمی کانسٹیبل عدنان ناصر کو طبی اخراجات کی ادائیگی کے لئے 15 لاکھ روپے جاری کئے گئے، زخمی کانسٹیبل محمد بلال جاوید کو علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل عامر محمود کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے۔
زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد نصراللہ، ملتان کے محمد فاروق کو ایک لاکھ روپے فی کس جاری، محمد اسماعیل، محمد عرفان کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،زخمی کانسٹیبل محمد نوید کو سی سی ون سرٹیفکیٹ ،طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کئے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہناتھا کہ پولیس اہلکار ڈاکوؤں سے مقابلوں سمیت دیگر واقعات میں زخمی ہوئے تھے، غازی افسران و اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔