ثمرہ فاطمہ: شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں معمولی کمی، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 226ریکارڈ کی گئی، لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایم ایم عالم روڈ 326،عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 266ریکارڈ کی گئی، جوہر ٹاؤن 264،ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 249ریکارڈ،ماہرین نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔
شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 8،زیادہ سے زیادہ 23ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصدریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔