ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی پر نئے فارمولے کا مطالبہ تسلیم کر لیا

بھارت نے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی پر نئے فارمولے کا مطالبہ تسلیم کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ بھارت نے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی پر نئے فارمولے کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپینز ٹرافی میں بھارتی میچز پی سی بی کی تجویز کردہ فارمولے پر ہوں گے، پی سی بی نے پارٹنرشپ فارمولے کی تجویز دے رکھی ہے۔

 بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، سیمی فائنل اور فائنل میں بھارتی ٹیم کی رسائی نہ ہونے پر میچز پاکستان میں ہوں گے۔

 بھارتی میڈیا کا مزید کہناتھا کہ پاکستان اگلے تین سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، پاکستان ٹیم بھارت میں شیڈول کسی آئی سی سی ایونٹ کھیلنے کیلئے بھارت نہیں جائے گی۔