ارشادقریشی: ملزم کے وکیل کی جانب سے استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح ہوتے ہی 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے تمام 35گواہوں پر جرح مکمل ہو گئی اور استغاثہ اس کیس میں اپنی ذمہ داری سے فارغ ہو گیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کیلئے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش ہوئیں،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، وکلا صفائی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل ہو گئی،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے گواہوں پر جرح کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے ۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کیلئے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی،8 نومبر کو عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کے سوال نامے فراہم کرے گی،عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔