نوجوان گلوکار زونیب زاہد نے نیا ویڈیو گانا’’ ڈِنگ ڈنگ‘‘ لانچ کردیا

6 Dec, 2023 | 10:23 PM

زین مدنی : نوجوان گلوکار زونیب زاہد  کا نیا گانا ’’ ڈِنگ ڈنگ‘‘ لانچ کردیا گیا۔ 
نوجوان گلوکار زونیب زاہد نے نیا ویڈیو گانا ’’  Ding Dung ‘‘ لانچ کردیا جو فلم گنجل میں پکچرائز کیا گیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زونیب نے بتایا کہ میں  گزشتہ 14 سالوں سے گلوکاری کے شعبہ سے منسلک ہوں، کلاسیکل موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی، ایک بات سمجھ میں آئی جب تک کلاسیکل موسیقی پر عبور نہیں ہوتا کوئی کام عوام تک نہیں پہنچانا، اس سے پہلے  2019 میں "میراثی" گانے کو عوام نے بہت پسند کیا اس گانے کو انڈیا اور پاکستان میں عوامی مقبولیت کی سند ملی، اس سے پہلے میرے گانے رہائیاں،قرار، ہمیشہ دیر کردیتا ہوں،ڈنکا چھک ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں بے حد سراہا گیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ گانے ِڈنگ ڈنگ (Ding Dung)  کی شاعری ،کمپوزیشن، میوزک  میری ہے یہ نئی آنے والی فلم "گنجل" کے لیے گایا ہے جس کے مرکزی کردار احمد علی اکبر،ریشم،آمنہ الیاس ہیں۔ گانا سوشل میڈیا پر چل رہا ہے پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ احمد اکبر اور آمنہ الیاس نے گانے کی پسندیدگی پر اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔
زونیب زاہد نے بتایا نئے سال میں کئی گانے ریلیز کرنے جارہا ہوں، آنے والی نئی فلموں  کے گانوں پر کام چل رہا ہے۔ یہ گانا  پیغام دیتا ہے زندگی کی پریشانیوں سے بچ کر بھی مسکرایا جاسکتا ہےمیوزک سکون کا نام ہے اس گانے کا مقصد بھی روزمرہ کی روٹین سے تنگ آئے ہوئے عوام کو انٹرٹینمٹ فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں