ڈی آئی خان؛ سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ  آپریشن، دہشتگرد ہلاک

6 Dec, 2023 | 10:12 PM

 احمد منصور : ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ  آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک کردیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔  سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد حبیب الرحمان ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھاجس سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں