ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے دوہزار چوبیس کے دوران عدالتی چھٹیوں کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم کشمیر کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی، 14 مارچ کو عرس چنن پیر کے سلسلہ میں ہائیکورٹ بہالپور بنچ اور وہاں کی مقامی عدالتوں میں چھٹی ہوگی، 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی، 29 مارچ کو کرسچئیین عدالتی ملازمین کے لئے گڈ فرائیڈے ، 31 مارچ کو ایسٹر سنڈے کی چھٹی ہوگی۔ 10 تا 12 مارچ تک عیدالفطر کے سلسلہ میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی ، یکم مئی کو یوم مزدور کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی ہوگی، 24 مئی کو امیر آف بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر بہالپور کی عدالتوں میں چھٹی ہوگی، 17 اور 18 جون کو عیدالضحیٰ کے سلسلہ میں صوبہ بھر کی عدالتوں میں چھٹی ہوگی۔ 12 اگست کو عرس حضرت بہاولدین ذکریا ملتانی کے سلسلہ میں ملتان کی عدالتوں میں چھٹی ہوگی۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے سلسلہ میں صوبہ بھر کی عدالتوں میں تعطیل ہوگی ۔ 25 اگست کو حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے سلسلہ میں پرنسپل سیٹ اور لاہور کی مقامی عدالتوں میں چھٹی ہوگی، 16 ستمبر کو عید میلادالنبی اور 9 نومبر کو اقبال ڈے کی چھٹی ہوگی۔ 25 دسمبر کو قائد اعظم ڈے کی چھٹی ہوگی، 25 دسمبر سے 8 جنوری تک ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی ، سول اور سیشن کورٹس میں 25 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔