ڈینگی کے وار جاری، 47 نئے مریض رپورٹ

6 Dec, 2023 | 08:31 PM

زاہد چوہدری: موسم بدلا لیکن ڈینگی وائرس کے حملے نہ تھم سکے ،24گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی بخار کے 47 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق  شہر میں موسم سرد ہونے کے باوجود مچھروں کے حملے نہیں رک سکے اور مسلسل کیسز بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 47 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 89 مریض بدستور زیر علاج ہیں ۔

دوسری جانب شہر میں مچھروں کی افزائش جاری ہے اور مزید 256 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں