ارشاد قریشی : نیب راولپنڈی کی ٹیم کی جانب سے صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے نیب ٹیم نے کانفرنس روم میں تفتیش کی۔ تفتیش میں موضع تخت پڑی کی زمین سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
نیب تفتیشی ٹیم سابق وزیر اعلی سے تفتیش کے بعد واپس روانہ ہو گئی ،تفتیشی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب وقاص اور دائم بلوچ شامل تھے۔