ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام، پولیس تھانوں کو زمین الاٹ کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام، پولیس تھانوں کو زمین الاٹ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : شہر کے تھانے اب کرائے کی جگہوں پر نہیں بلکہ اب  زمین الاٹ کی جائے گئی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سمارٹ پولیس اسٹیشنز کے قیام کیلئے اراضی فراہم کرنے کے لیے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا۔ 
 انیس سو ستائیس سے لاہور کے بائیس پولیس سٹیشنز مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کی جگہوں کے ساتھ کرائے کی بلڈنگز میں بنے ہوئے ہیں۔ 

ابتدائی مرحلے میں لاہور کے آٹھ تھانوں کی جگہ مختلف صوبائی محکموں سے محکمہ پولیس کو ٹرانسفر کی جا رہی ہیں۔  تھانہ شفیق آباد ، نشتر کالونی ، وحدت کالونی ، نواں کوٹ ، غالب مارکیٹ ، لاری اڈہ اور اسلام پورہ کی زمین پولیس ڈیپارٹمنٹ کو الاٹ کرنے کا پراسیس شروع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ تھانہ شالیمار ،  سمن آباد شاہدرہ ٹاؤن ، باٹا پورہ ، سمن آباد ، شادمان کی جگہوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی، جوہر ٹاؤن ، نواب ٹاؤن ، سندر ، کوٹ لکھپت ، گجر پورہ اور شادباغ تھانے کے لیے بھی اراضی کی نشاندہی کر لی گئی۔  قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے لیے تین کینال اراضی قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔