ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت سے 15 سال بعد ملاقات اختتام پذیر ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف چودھری شجاعت کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہو گئے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان 40منٹ تک ملاقات جاری رہی، ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں مسلم لیگ ن سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے مسلم لیگ ق کو سیٹوں کی تعداد کے حوالے سے پیشکش کرے گی ۔
مسلم لیگ ق نے اس ملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ق لیگ کی قیادت نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں اپنے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز، مریم اورنگزیب سمیت دیگر پارٹی ارکان شامل تھے۔