حکومت نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹالیں

6 Dec, 2023 | 01:00 PM

Ansa Awais

( سٹی42) حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹالیں۔

 وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں، مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں ہے۔حکام کے مطابق حج پر روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔حکام نے کہا کہ پاکستان میں داخلے کیلئے کووڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی جب کہ پاکستان آنے والوں کو بھی کورونا نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سفری پابندیاں ہٹانےکا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز کی روشنی میں کیا گیا، پاکستانی ائیرپورٹس، پوائنٹس آف اینٹری پر 2 فیصدکورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کردی گئی ہے تاہم ائیرپورٹس پر وبائی امراض سےمتعلق نگرانی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں