یہ لوگ اتنا ڈھٹائی سےجھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہو : عطاء اللہ تارڑ

6 Dec, 2023 | 12:48 PM

Ansa Awais

( سٹی42)مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑنے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز دوبارہ امریکا پر بغیر ثبوت کے الزام لگایا، پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا مہم میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، یہ لوگ اتنا ڈھٹائی سےجھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہو۔ 

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کبھی کہتے ہیں امریکا نے حکومت گرائی، کبھی کہتے ہیں محسن نقوی نے گرائی، ذہنی توازن ٹھیک نہیں نہ مدت مکمل کی اور نہ عدت مکمل کی، علماء کو کیوں چپ لگ گئی ہے،نواز شریف کیخلاف فتویٰ جاری ہوتا تھا، کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی کے حملے نواز شریف نے کروائے کیا، حسان نیازی نواز شریف کا بھانجا ہے؟ شرم سے ڈوب مرو جیل جا کر بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے، 190 ملین پاونڈز پر کیوں نہیں بولتے۔

 عطاء اللّٰہ تارڑنے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک جھوٹا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا مشینری گورے کی تصویر لگا کر گمراہ کرتی ہے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا پروان چڑھانے کے لیے جھوٹے اکاؤنٹ استعمال کئے جا رہے ہیں، یہ اکاؤنٹ پی ٹی آئی کے حق میں اور ن لیگ کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں،کم از کم فیک اکاؤنٹ میں جینس بش کی تصویر لگانے کی کیا ضرورت تھی بہت اہم مرحلہ ہے جس میں ٹکٹ فائنل کی جا رہی ہیں۔
نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بر وقت پارلمانی بورڈ تشکیل دیا جائے۔

مزیدخبریں