(مائدہ وحید، صبا پرویز) شہر لاہور میں صبح سویرے فضائی آلودگی کے بادل چھا گئے۔ لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد ہے۔
شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 228ریکارڈ، مال روڈ میں 424 گارڈن ٹاؤن میں 398 ریکارڈ کیا گیا، شاہراہ قائداعظم 424، خانہ سلیم روڈ پر شرح 355ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 355، ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 343ریکارڈ کی گئی ہے۔