بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی

6 Dec, 2023 | 03:50 AM

سٹی42: وفاقی حکومت نےبجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی اور مفت بحلی کی سہولت ختم کرنے کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔

 
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کے بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے اور گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کے بجائے 21ہزار996 روپے ملیں گے۔

گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے ملیں گے، اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46ہزار 992روپے دیےجائیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کے بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران کو اب متعلقہ بجلی کمپنیوں میں بجلی بل ادا کرنے ہوں گے۔

مزیدخبریں