ویب ڈیسک : لاہور ہائی کورٹ نے سائفر آڈیو لیک اسکینڈل میں عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔
میدیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سائفر آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گرال نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار اعتراض ختم کردیا اور رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی اور عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عمران خان نے ایف آئی اے میں طلبی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔