ویب ڈیسک : سینٹورس شاپنگ مال کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے سینٹورس شاپنگ مال کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہےاور مال کو جلد ہی ڈی سیل کر دیا جائے گا تاہم جس حصے میں قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں وہ حصہ سیل رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس کو سیل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف سینٹورس کے ملازمین نے صبح احتجاج بھی کیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینٹورس مال کو سیل کرنے کی مذمت کی تھی۔