ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کے لئے اہم خبر  

6 Dec, 2022 | 04:46 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) لاہور میں ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی جانب سے غیرقانونی طور پر ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جارہا ہے۔

 کارروائی کے دوران 25 دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جاچکا ہے جن میں طاہر اقبال، سیف اللہ، محمد اکرم، عبداللہ، محمد جاوید، افتخار، زمان اختر، سلیم مسیح، تاج محمد، ساجد رفیق اور اسرار حسین شامل ہیں۔

 یہ کریک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی ہدایات پر کیا جارہا ہے تاکہ غیرقانونی طور پر ایل پی جی کا کاروبار کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے اور انسانی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

مزیدخبریں