ویب ڈیسک:بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے سرکاری اسپتال کے بستروں پر آوارہ کتوں نے ڈیرے جمالیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو مدھیا پردیش کے شہر جبل پور کے سرکاری اسپتال کی ہے جسے مقامی شخص سدھار جین نے فلمایا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جبل پور کے چیف میڈیکل آفیسر نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ معاملہ سنگین ہے جس کے لیے اسپتال کا اسٹاف اور ڈیوٹی پر مامور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔