ویب ڈیسک : گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ گورنر راج کی کوئی آواز نہیں آ رہی، نوبت گورنر راج تک نہیں آئی گی،اسمبلی تحلیل کی سمری آئی تو ائین کے مطابق دستخط کروں گا۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے سے بہتر ہے کہ واپس آئیں اور قانون سازی میں کردار ادا کریں، جلد الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں، یہ اسمبلیاں توڑنے کے بیان سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گے۔
گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ مئی تک انتخابات کا مطالبہ کرنے والے اگست تک جائیں گے، سرکاری جامعات میں مالی بحران پر اجلاس طلب کیا ہے۔