(سٹی42) پنجاب حکومت کی تحلیل کی بازگشت کے باوجود ارکان اسمبلی میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرانے کی ریس لگ گئی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ترقیاتی اسکیموں کی منظوری میں بازی لے گئیں۔
پنجاب حکومت تحلیل ہو یا نہ ہو ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقہ کوایک ارب کی اسپیشل گرانٹ 21 ترقیاتی اسکیموں کی ورکنگ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 21 ترقیاتی اسکیموں کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی ترقیاتی اسکیموں کی گرانٹ پی اینڈ ڈی جاری کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی نے 72 کروڑ جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کردیں ،ڈاکٹر یاسمین راشدکے حلقہ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 28 کروڑ روپے جاری کرنے کا کیس لوکل گورنمنٹ میں پروسیس میں ہے ،ڈاکٹر یاسمین نے بذریعہ لوکل گورنمنٹ فنڈز منظور کرائے ، پنجاب حکومت کی اسپیشل گرانٹ سے ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہونگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 125 کی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل ایم سی ایل کرے گی ،این اے 125 میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر جبکہ سیوریج اور واٹر سپلائی کی ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہونگی ،میٹروپولیٹن کارپوریشن 72 کروڑ موصول ہونے پر ورک آرڈر جاری کرےگی۔