بڑی خوشخبری، 2000 نوکریوں کا اعلان ہوگیا

6 Dec, 2022 | 02:14 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: محکمہ پولیس سندھ میں 2000 آسامیوں کا اعلان ہوگیا۔

 سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں سید مراد علی شاہ نے ریپڈ رسپانس فورس (RRF) اور دیگر خصوصی پولیس یونٹس کے لیے 2000 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

 اس پیشرفت پر سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، غلام نبی میمن نے کہا کہ بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تربیت کے دوران ہونے والے تمام اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

مزیدخبریں