ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کا اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ

نیب کا اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خرانہ کے اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔ نیب لاہور نےضلعی انتظامیہ کو وفاقی وزیر  خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے  کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں وزفاقی وزیر خزانہ کے 5 ارب58کروڑ 80لاکھ 73ہزار کے پانچ بنک اکاونٹس،  7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاوس واپس کرنے کا کہا گیا، وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے الائیڈ بنک میں 4سو32روپے، البرقابنک میں 2سو 39روپے،الفلاح بنک میں دو ہزار روپے کے اکاونٹ،حبیب بنک کے اکاونٹ میں 3لاکھ 65ہزار کو بحال کرنا کا کہا گیا۔ 

ضلعی انتظامیہ نے نیشنل اکاونٹبیلٹی بیورو کو دوبارہ خط کی تصدیق بارے مراسلہ لکھ دیا،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیب نے جو اسحاق ڈار کی جائیداد اور اکاؤنٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے، تصدیق کی جائے ، نیب کو دوبارہ ضلعی انتظامیہ کے مراسلہ کے جواب میں اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس اور جائیدادکو بحال کر دیا جائے گا۔

نیب نے اس کیس میں اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے کر اثاثہ جات منجمد کر دیئے تھے بلکہ گلبرگ لاہور کی پراپرٹی فروخت کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے اور نیلامی بھی کرائی گئی تھی مگر اسحاق ڈار کی پراپرٹی نیلام نہ ہو سکی تھی، اداروں کو نیب کی طرف سے مراسلہ ملنے کے بعد قانون کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ۔