شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے بلالیا، نہ آنے پر گرفتار کرنے کا فیصلہ

6 Dec, 2022 | 01:06 PM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے، تاہم اگر وہ نہیں آتے تو گرفتار کریں گے۔

 حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی ہامی بھری ہے، لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے جائے گی۔

مزیدخبریں