ویب ڈیسک:کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پر آگرا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کولمبیا کے صوبے ریسارالدا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے حاد ثات رونما ہوئے۔اس دوران ایک پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودا گرا اور قریب سے گزرنے والی بس سمیت دیگر گاڑیاں بھی اس کی زد میں آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا جس میں اب تک 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں 9 افراد کو بچالیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔