پی ٹی آئی اور ق لیگ میں لڑائی ؟ اعجاز چودھری کھل کر سامنے آگئے

6 Dec, 2022 | 12:04 PM

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اس کا فائدہ پی ڈی ایم کو تو ہوسکتا ہے پی ٹی آئی کو نہیں۔

 سینیٹر اعجاز چودھری نے ٹی وی انٹرویو اور اپنے بیان میں کہا کہ چودھری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے حالیہ بیانات نظریہ ضرورت کے تحت ہیں، چودھری صاحب جو بھی چاہ رہے ہیں قوم دیکھ رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر باد دیں، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی باتیں پی ٹی آئی کے ورکرز اور ووٹرز کو بھلی نہیں لگ رہیں، پرویز الٰہی وہی فیصلہ کریں گے جو انہیں کہا جائے گا۔

 اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب سے پوچھنا چاہئے کہ ان کی کون سی بات کو درست مانا جائے، بہتر ہوگا کہ اس طرح کے بیانات نہ دیں، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے بیانات سے رائے عامہ کو مثبت پیغام نہیں جا رہا۔

مزیدخبریں