مانگا منڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

6 Dec, 2022 | 10:06 AM

(اسرار خان) مانگامنڈی میں شامکے بھٹیاں کے قریب پولیس مقابلہ میں اے ایس آئی سمیت 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔۔ سی سی پی او لاہور نے ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیا۔ 

واقعہ شامکے بھٹیاں کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران اے ایس آئی عاصم اور کانسٹیبل شاہد موقع پر پہنچ گئے، اہلکاروں کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر اے ایس آئی عاصم موقع پر ہی شہید ہو گئے، کانسٹیبل شاہد کو شدید زخمی حالات میں مانگا منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، ایس پی صدر حمزہ امان اللہ موقع پر پہنچے، سی سی پی او نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

مزیدخبریں