(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم میں ایک لگژری جزیرے سندالہ کے قیام کا اعلان کردیا۔
سندالہ جزیرہ نیوم میں بحیرہ احمرکا مرکزی گیٹ وے ہوگا جو 2024 کے آغاز میں سیاحوں کا خیرمقدم کرے گا۔ سندالہ مختلف جزائر پر مشتمل گروپ میں سے ایک ہوگا جس کا رقبہ 8 لاکھ 40 ہزار مربع میٹرپرمحیط ہوگا۔مجوزہ جزیرہ گالف کی ایک مقبول منزل بھی ہوگا، اس میں گالف کے دلدادگان کوعالمی معیارکے 5،920 میٹرپر محیط 70 کورس کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جزیرے کے قیام کے بعد سیاحوں کو پرتعیش سفر کے ساتھ ساتھ سمندری اور قدرتی تجربات سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی ملے گا۔
اس منصوبے سے سیاحت اور تفریحی خدمات کے شعبے میں روزگار کے ساڑھے تین نئے مواقع پیدا ہوں گے۔