ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا اہم ائیر پورٹ بند کردیا گیا

پاکستان کا اہم ائیر پورٹ بند کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) تجارتی لحاظ سے ملک کے اہم ترین ائیرپورٹس میں سے ایک سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو مرمت کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل بند کردیا گیا۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن لاہور ائیرپورٹ سے جاری ہے، قومی ائیرلائن اور ایمریٹس کی پروازیں لاہور سے آپریٹ کی جائیں گئیں،  پی آئی اے کی پرواز پی کے 127 سیالکوٹ کی بجائے لاہور ائیرپورٹ سے سلالہ روانہ ہوئی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ 5 سے20دسمبر تک بند رہے گا، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے کی مرمت کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جا رہاہے،  اضافی پروازوں کے بعد رش سے بچنے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر "زگ زیگ" سسٹم کے تحت مسافروں کی امیگریشن جاری ہے۔