(24نیوز) ڈی جی پی آرفراز احمد اپنی سیٹ پر نہ رہے، حکومت پنجاب نے ڈی جی پی آر کو تبدیل کر دیا۔
ڈی جی پی آر فراز احمد کا تبادلہ کر دیا گیا ، فراز احمد کو اپنے محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ راؤ پرویز اختر کو ڈی جی پی آر تعینات کیا گیا ۔راؤ پرویز اختر پی ایم ایس افسر ہیں، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، حکومت پنجاب نے افسروں کو آج ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔