پراپرٹی مالکان کیلئے اہم خبر، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

6 Dec, 2021 | 10:18 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(رضوان نقوی)پراپرٹی کے خسرہ نمبر ختم کر کے آسان شناخت دینے کا فیصلہ، بورڈ آف ریونیو رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کے لئے الگ الگ نمبر الاٹ کرے گا۔
 بورڈ آف ریونیو کا پراپرٹی کے خسرہ نمبرز ختم کرکے ون ٹو تھری نمبر لگانے کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔پہلے مرحلے میں خسرہ نمبر ختم کرنے کیلئے شہر لاہور کا ماڈل تیار کر لیا گیا ہے۔ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے لیے الگ الگ نمبر دئیے جائیں گے۔ لاہور میں نیا ماڈل نافذ ہونے کے بعد پورے صوبے میں اس کا اطلاق کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی نے6مختلف کاروباری شعبہ جات میں کاروبار کرنے والے 2500 غیررجسٹرڈ بزنسز کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے۔انفورسمنٹ آفیسر پی آراے سعد خان کے مطابق غیر رجسٹرڈ کنسٹرکشن سروسز،پراپرٹی ڈویلپرز،پراپرٹی ڈیلرز کا ڈیٹا مرتب کرلیاگیا ہے۔

اسی طرح لاہور کے غیررجسٹرڈ آرکیٹیکٹس ،ٹیکنیکل سائنٹیفک کنسلٹنٹس ،مارکیٹنگ ایجنٹس کا ڈیٹا بھی مرتب کرلیاگیا ہے۔800سے زائد غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

مرحلہ وار تمام غیر رجسٹرڈ بزنسز کو نوٹسز جاری کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ پی آراے حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
 

مزیدخبریں