ماڈل ٹاؤن کچہری سے قیدیوں کا فرار  ، آئی جی کے حکم پر ڈی ایس پی  معطل

6 Dec, 2021 | 09:21 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے ماڈل ٹاؤن کچہری سے قیدیوں کے فرار ہونے پر ڈی ایس پی کو معطل کردیا۔ڈی ایس پی پریژنز  سکارٹ لاہور اسد محمود کوفوری سی پی او رپورٹ کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا  گیاہے۔
  تفصیلات کے مطابق  آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ماڈل ٹاؤن کچہری سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعہ پر سی سی پی او لاہورکوسخت ایکشن لینے کا حکم دیا تھا اور ڈی ایس پی پریژنز سکارٹ اسد محمود کوفرائض میں غفلت پر معطل کرکے فوری سی پی او رپورٹ کرنےکےاحکامات جاری کئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ذمہ داران کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم بھی دیاہے کیونکہ دوران ڈیوٹی غفلت کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں