ویب ڈیسک: رحیم یارخان میں غیرت کے نام پرچار خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کاروکاری کے الزام پر شوہر نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ قتل ہونے والوں میں ماں اور 3بیٹیاں شامل ہیں، فائرنگ سے زخمی ہونے والی ایک خاتون کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے، پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، ملزمان کے نام ساجد ، سلیمان اور زاہدہے، رحیم یار خان پولیس نےفارنزک ماہرین سے بھی مدد مانگ لی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تھانہ کوٹ سمابہ میں پیش آیا، پولیس نے پی ایف ایس ٹیم بہاولپور کو بھی طلب کر لیا ہے۔