برہنہ ویڈیو سکینڈل؛ سٹیج اداکارہ خوشبو خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں

6 Dec, 2021 | 07:39 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(زین مدنی)سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنانے کے سکینڈل میں ایف آئی اے نے سٹیج اداکارہ خوشبو خان سمیت چھ افراد پر مقدمہ درج کر کے اداکارہ خوشبو خان کو تفتیش کے لئے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کےشالیمار تھیٹر میں سٹیج اداکاراوں کی خفیہ کیمرے سے بنائی جانے والی برہنہ ویڈیوز سکینڈل میں اداکارہ خوشبو خان سمیت چھ افراد پر ایف آئی اے نے پرچہ درج کر لیا،اداکار عمران شوکی ،ڈاکٹر اجمل ملک ،کاشف چن،احمد خان،اسد شاہ اور سمیع بھی مقدمے میں نامزد ہیں،اداکارہ خوشبو خان کو تفتیش کے لئے طلب بھی کر لیاگیا۔جن اداکاراؤں کی ویڈیوز بنی ان میں اداکارہ زارا خان، مہک نور اور سلک شامل ہیں۔

قبل ازیں اداکارہ خوشبو نے اپنے ایک ویڈیو بیان  کہا تھا کہ سائبر کرائم سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہوں ، کاشف چن کو دبائو میں لا کر بیان دلوایا گیا ہے،اگر میں نے کاشف چن کو ویڈیو بنانے کا کہا تو 15 دن پہلے شالیمار تھیٹر کے مرد فنکاروں کو کیوں دی؟ الزام سے میری عزت کو اچھالا جارہاہے ، سلک کو میں اپنے ساتھ ڈرامہ کرواتی ہوں ، وہ میری بہنوں کی طرح ہیں۔

مہک نور کی ویڈیو جب بنائی جارہی تھی تو اس وقت والد اور میڈ موجود تھی،میرا کسی سے کوئی مسئلہ نہیں،معاملے کی سخت تحقیقات ہونی چاہیے،میرا لیول نہیں کہ ایسا کام کروں،مہک نور سے میری کوئی لڑائی نہیں،خوشبو خان کا مزید کہناتھا کہ مہک نور کی ویڈیو سائیڈ سے کیوں بنی؟

مزیدخبریں