گریٹر اقبال پارک واقعہ؛ عدالت سے اہم خبر آگئی

6 Dec, 2021 | 06:30 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان الیاس)سیشن عدالت گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بدسلوکی کے کیس پر سماعت ہوئی۔ملزم کے وکلا نے عدالت میں دلائل مکمل کر لیے عدالت نے پراسیکیوشن کو حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق سیشن عدالت گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بدسلوکی کے کیس پر سماعت ہوئی۔ مقدمہ میں گرفتار ملزم آصف عظیم کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرلئے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد درخواست پر سماعت کی۔پولیس نے مقدمہ میں کیس کا تفصیلی ریکارڈ عدالت پیش کیا۔پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے ملزم کی ضمانت کے مخالفت میں دلائل دیے۔

پراسیکیوٹر نے موقف پیش کیا کہ ملزم وقوعہ کے وقت موقع پر موجود تھا۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے پراسیکیوشن کو حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں