ویب ڈیسک: بین الاقوامی ایئرلائن فلائی دبئی نے اسکردو آپریشنز شروع کرنے کے لئے درخواست جمع کرادی، فلائی دبئی ایئرلائن پاکستان سول ایویشن اور دبئی سول ایویشن سے باقاعدہ منظوری کے بعد اسکردو آپریشنز شروع کرسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایئرلائن فلائی دبئی نے اسکردو آپریشنز شروع کرنے کے لئے درخواست جمع کرادی۔ اسکردو ایئر پورٹ کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے معیار کا درجہ مل چکا ہے۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسکردو ایئر پورٹ سے بین الاقوامی آپریشنز کا آغاز ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ فلائی دبئی ایئرلائن، پاکستان سول ایویشن اور دبئی سول ایویشن سے باقاعدہ منظوری کے بعد اسکردو آپریشنز شروع کرسکے گی۔