لاہورکا آٹھواں ڈی آئی جی آپریشنز بھی تبدیل

6 Dec, 2021 | 06:00 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)پی ٹی آئی حکومت کے سواتین سال میں لاہورکاآٹھواں ڈی آئی جی آپریشنزتبدیل کردیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراحسن یونس آئی جی اسلام آباد تعینات کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق موجودہ دور حکومت میں شہر کا آٹھواں ڈی آئی جی تبدیل کر دیا گیا،موجودہ حکومت میں پہلے ڈی آئی جی شہزاد اکبر تھے۔شہزاد اکبر کے بعد وقاص نذیر کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی نیب گرفتاری کے دوران ناقص انتظامات کرنے پروقاص نذیر کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا،وقاص نذیر کے بعد اشفاق خان کو ڈی آئی جی اپریشنز تعینات کیا گیا تھا۔

اشفاق خان کی تعیناتی کے چند ماہ بعد ہی رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی اپریشنز تعینات کر دیا گیا۔اشفاق خان کی تعیناتی کے چند ماہ بعد ہی رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا ۔رائے بابر سعید کو پی آئی سی واقعہ کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مزیدخبریں