عثمان علیم: شہر کی 23 اہم شاہراہوں پر سینکڑوں سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے ناکارہ، مال روڈ سروسز لائنز میں 92 میں سے 53، کینال روڈ پر 214 سڑیٹ لائٹس خراب ہیں۔
گلیاں محلے دور کی بات، اہم شاہراہوں کی سینکڑوں سٹریٹ لائٹس بھی بحال نہ رکھی جاسکیں۔ شہر کی 23 اہم اور مصروف ترین شاہراہوں پر 471 سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مال روڈ شاہراہ قائد اعظم پر پی ایم جی آفس سے میاں میر تک 5 سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں، جیل روڈ پر 13، ظہور الہٰی روڈ پر 10، میکلوڈ روڈ پر 34 میں سے آٹھ، شالیمار لنک روڈ پر 10، علامہ اقبال روڈ پر 12 اور ایم ایم عالم روڈ پر 7 لائٹس خراب ہیں۔
بہاولپور روڈ پر 11, ایمپرس روڈ 6, ریس کورس روڈ 9 ، کوئنز روڈ پر 12، لارنس روڈ پر 20 ، سندر داس روڈ پر 10 سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں۔ ایجرٹن روڈ پر 8, ڈیورنڈ روڈ پر 11, وحدت روڈ پر دس،مین بلیوارڈ گلبرگ 16, ظفر علی روڈ پر30 میں سے 13 سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں۔
اسی طرح لوئر مال ایم اے او تا چوبرجی 4 سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں۔ سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ہیں۔