جمال الدین جمالی: پولیس کی حراست سے درجنوں ملزم فرار، ماڈل ٹاؤن کچہری میں جیلوں سے آئے ملزم فرار ہوگئے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ ملزمان بخشی خانہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں، ملزمان کوٹ لکھپت اورکیمپ جیل سے لائے گئے تھے۔ فرار ہونے والے ملزمان کے کچھ ساتھیوں کا ماڈل کچہری میں چھپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزمان کچہری کے اندر کمروں میں چھپے ہوئے ہیں، ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ملزمان کو کچہری میں تلاش کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کچہری کے تمام دروازے بندے کئے ہوئے ہیں، سرچ آپریشن وکلاء کے چیمبرز میں کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سی سی پی او نے مفرورملزموں کی گرفتاری کی ہدایت دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔سی سی پی او لاہور نے ایس ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔ملزمان کے فرار میں غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔