شہری گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ جانئے

6 Dec, 2021 | 02:02 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: ایم ٹیگ کے لئے گاڑی کے کاغذات ضروری نہیں، آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر جاری ہوسکتا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق 7دسمبر سے موٹروے (M-2) پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے آئی جی موٹروے  پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے کاغذات کی ایم ٹیگ کو جاری کرواتے وقت ضرورت نہیں ہے۔ ناکارہ انجن اور اَن فِٹ گاڑیاں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ ایم ٹیگ کا اطلاق ان تمام موٹر ویز پر ہوگا، جو راوی ٹال پلازہ کو جوائن کر رہی ہیں۔ شاہراہوں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں عوام تعاون کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کا جرمانہ 200 سے بڑھا کر 2 ہزار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے اس پر فوری عمل درآمد کا آغاز کر دیا۔ اب اس پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا دائرہ بڑھانے کے لئےسیف سٹیز کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ قانون توڑنے والا وارڈن کو تو چکمہ دے سکتا ہے، لیکن کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکے گا۔

مزیدخبریں