برطانوی پارلیمنٹ میں منشیات کے استعمال کا انکشاف

6 Dec, 2021 | 01:17 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: برطانوی ہاؤس آف کامنز میں منشیات کے استعمال کا انکشاف، گیارہ مقامات سے منشیات کی موجودگی کے شواہد مل گئے۔

برطانوی میڈیا سیکیورٹی چیک میں پارلیمنٹ کے 12 مقامات کا جائزہ لیا گیا، بارہ میں سے گیارہ مقامات پر کوکین کے نشانات ملے۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے قریب واش روم سے بھی منشیات کے شواہد ملے۔ دوسری جانب اسپیکر ہاؤس آف کامنز نے منشیات کے مبینہ استعمال کا معاملہ پولیس کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ منشیات سے متعلق رپورٹ پر گہری تشویش ہے، قانون کو دھوکا دینے والوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں