دیسی گھی کھانے والے ہوشیار!مافیا حرکت میں آگیا

6 Dec, 2021 | 12:54 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : دیسی گھی کھانے والے ہوشیار،پنجاب فوڈ اتھارٹی نےدیسی گھی یونٹس اور سیل پوائنٹس کی چیکنگ کرکے دوہزار آٹھ سوکلو ملاوٹی دیسی گھی،کھلے رنگ اور مصنوعی ذائقے برآمد کرکے تلف کردیئے گئے۔
 دیسی گھی بنانے والا مافیا بھی حرکت میں آگیا-پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیسی گھی یونٹس اور سیل پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران دوہزار آٹھ سو کلوگرام ملاوٹی دیسی گھی،کھلے رنگ برآمد کرلئے۔بناسپتی گھی میں کھلے رنگوں اور کیمیکلز کی ملاوٹ سے تیار دیسی گھی تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملاوٹی دیسی گھی ممنوعہ پلاسٹک پیکنگ میں فروخت کے لیے رکھا گیا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دیسی گھی یونٹس پر غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول پایاگیا-ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے جعلی اشیاء خورونوش تیار کرنا سنگین جرم ہے۔منافع خور ممنوعہ اجزاء کے استعمال سے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں مضر صحت اشیاء تیار کرتے ہیں۔

مزیدخبریں