ویب ڈیسک : شہرمیں کورونا اور ڈینگی کے وار جاری، کورونا نے دو اور ڈینگی نے زندگی کا ایک چراغ گل کر دیا۔ نئے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ بھی نہ تھم سکا ۔
شہر میں کورونا اور ڈینگی کے مشترکہ وار جاری ہیں، کورونا 2 زندگیاں نگل گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دوسری جانب ڈینگی سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 45 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار777 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید336کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار161ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار944کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک 13 ہزار41افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار626، خیبرپختونخوا 5 ہزار862، اسلام آباد 960، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار830، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار383، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار519،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار930، بلوچستان میں 33 ہزار507، آزاد کشمیر میں 34 ہزار579 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔