ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کنکشنز پر پابندی سے صارفین کے اربوں ڈوبنےکاخدشہ

 SNGPL Gas Connection/
کیپشن: SNGPL Gas Connection/
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کی جانب سےگیس کنکشنز پر پابندی صارفین پر بجلی بن کرگری، ڈیڑھ ارب روپےکےڈیمانڈ نوٹسز جمع کروانے والے دو لاکھ 80ہزار صارفین کے کنکشنز بھی پابندی کی نذر ہو گئے۔
 وفاقی حکومت کی جانب سے کنکشنز پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے صارفین کے ڈیڑھ ارب روپے ڈوبنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ دو لاکھ اسی ہزار صارفین نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا رکھے ہیں، ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگیوں سے ایس این جی پی ایل نے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا ریونیو جمع کیا، تاہم ریونیو جمع ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے کنکشنز لگانے کے کوٹہ میں کمی کر دی گئی، کوٹہ میں کمی کی وجہ سے دو لاکھ اسی ہزار صارفین کو کنکشن نہیں دیا جا سکے گا۔

سوئی ناردرن میں ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود لاکھوں صارفین کو گیس کنکشن نہ دیا جا سکا،دو لاکھ اسی ہزار صارفین نے گھریلو گیس کنیکشنز کے لئے درخواستیں جمع کرائیں، درخواست کے ساتھ صارف کو چھ ہزار روپے ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں جمع کراناپڑے تاہم اس کے باوجود کنکشن نہیں دیئے جا سکیں گے۔