تھیٹر ڈرامے بند کرنے کا اعلان

6 Dec, 2020 | 11:55 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی)شہر لاہور کے تھیٹر ڈراموں کے نئے اوقات کار ناقابل قبول، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پرڈیوسرز ایسوسی ایشن نے کل بروز پیر سے تمام تھیٹر ڈرامے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔چیرمین قیصر ثناءاللہ خان کہتے ہیں کہ ڈی سی لاہور اور سیکرٹری پرائمری سکینڈری ہیلتھ سے ملاقات کے بعد لائحہ عمل تیار کریں گے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد حکومت پنجاب نے تھیٹر ڈراموں کے اوقات رات آٹھ سے دس بجے کا اعلان کیا جس پر ایک ہفتہ عملدرآمد کرنے کے بعد تھیٹر پرڈیوسرز کو مسلسل نقصان ہوتا رہا جس کے بعد اب احتجاجا پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پرڈیوسرز ایسوسی ایشن نے شہر لاہور کے تمام تھیٹر ڈرامے رات آٹھ سے دس بجے نمائش پذیرنا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کل بروز پیر سے تھیٹر ہالز بند کرنے کا کہہ دیا ہے

۔اس سلسلے میں چیرمین ایسوسی ایشن قیصر ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ڈی سی لاہور اور سیکرٹری پرائمری سکینڈری ہیلتھ سے ملاقات کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔بروز پیر سے الفلاح، تماثیل، محفل، باری، ناز، الحمرا کلچرل کمپلیکس سمیت تمام ہالز بند رہیں گے۔

مزیدخبریں