ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی پیشکش

روس کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) روس نے پاکستان کو کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ روسی فیڈریشن کی جانب سے موصول تجویز کو وزارت قومی صحت کو بھجوایا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے روسی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشیش ہے کہ بہترین قیمت پر موثر ترین ویکسین حاصل کریں.

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے روسی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کوویڈ 19 ویکسین کے بروقت حصول کے لیے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہے ۔ روس نے پاکستان کو کوویڈ 19 ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے روسی فیڈریشن سے ایک تجویز موصول ہوئی تھی۔اس تجویز کے مسودے کو وزارت قومی صحت بھجوایا گیا ہے۔وزارت صحت اس حوالے سے ریگولیشنز, نتائج اور ٹسٹ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔کوشیش ہے کہ ہم بہترین قیمت پر موثر ترین ویکسین حاصل کریں.

Malik Sultan Awan

Content Writer