ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنچائیت نے12 سالہ بچی کو ونی کردیا

پنچائیت نے12 سالہ بچی کو ونی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) علی پورمیں پنچائیت نے 12 سالہ بچی کوونی کرنے کا فیصلہ سنادیاگیا،بچی کے بھائی نے ایک سال قبل پسندکی شادی کی تھی،بچی کوونی کرنے کی اطلاع پرپولیس نے ایکشن لیتے ہوئے سرپنچ سمیت 5 افرادکوگرفتارکرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق بچی کے بھائی نے ایک سال قبل پسندکی شادی کی تھی،جس پرلڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے پنچائیت بلائی گئی، پنچائیت نے نا بالغ 12 سالہ بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنایا، تھانہ صدر کی حدود مڈ والا میں پنچائیت کی جانب سے بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنچائیت کے سرپنچ کی جانب سے نا بالغ 12 سالہ عاصمہ کی زبردستی شادی کا حکم دیا گیا،بچی کی ونی کی خبر  کی اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پنچائیت کے سر پنچ سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ،پولیس کاکہنا ہے کہ بچی کی والدہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer