(سعید احمد سعید ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ 800 میٹر سے بھی کم رہ گئی،حد نگاہ کم ہونے سےلاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر رہا،ائیرپورٹ انکوائری کے مطابق لاہور آنے جانے والی چھ پروازیں منسوخ، 8 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341 ، نجف جانے والی پرواز آئی ایف 342 کو منسوخ کردیا گیا۔دبئی جانے والی پرواز پی اے 410، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 411، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ کر دی گئیں،متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں،ان میں ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے ابو ظہبی روانہ ہوئی، استنبول سے آنے والی ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 714 تین گھنٹے تاخیر سے استنبول روانہ ہوئی۔ کراچی سے آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
حد نگاہ کم ہونے سےلاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر
6 Dec, 2020 | 07:31 PM